کولمبیا میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 100،000 سے متجاوز

کولمبیا میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 100،000 سے متجاوز

بوگوٹا ، 22 جون (اسپوتنک) کولمبیا میں گزشتہ روز وبائی مرض کووڈ۔ 19 سے 648 مریضوں کی موت ہوجانے سے اموات کی مجموعی تعداد 100،582 تک پہنچ گئی ہے۔ یہ جانکاری ملک کی وزارت صحت نے دی ہے۔

اس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 23،239 نئے کیسز درج ہونے سے مریضوں کی مجموعی تعداد 3،968،405 ہوگئی ہے۔

وزارت نے بتایا کہ اس بیماری سے مجموعی طور پر 3،685،947 افراد بازیاب ہوئے ہیں۔

اسپوتنک

Leave a Reply

Your email address will not be published.