وادی کشمیر کے 15 اسٹیشنوں پر وائی فائی خدمات شروع

وادی کشمیر کے 15 اسٹیشنوں پر وائی فائی خدمات شروع

نئی دہلی، 20 جون/ وائی فائی کے عالمی دن کے موقع پر  وادی کشمیر کے سری نگر سمیت 15 ریلوے اسٹیشنوں پر آج سے  پبلک وائی فائی خدمت  شروع ہوگئی ہیں۔
ریلوے کی وزارت کی انٹرپرائز ریل ٹیل کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ نے یہاں یہ اطلاع دی۔ ریل ٹیل کارپوریشن لمیٹیڈ کی ریل وائر کے برانڈ نام سے سری نگر، بارہمولہ، ہرمے، پٹن، مزہوم، بڈگام، سری نگر، پمپور، کاکاپورہ، اونتی پورہ، پنجگام، بیج بہیرہ، اننت ناگ، سادورا، قاضی گنڈ اور بانیہال میں وائی فائی خدمات شروع ہوگئی ہیں۔
جموں علاقے کے 15 اسٹیشنون ۔ کٹھوعہ، بدھی، چھن اروریا، ہیرا نگر، گھگوال، سانبا، وجے پور، باڑی برہمان، جموں توی، بجالتا، سنگر، منوال، رام نگر جے اینڈ کے، اودھم پور اور شری ماتا ویشنو دیوی کٹرہ پر وائی فائی پہلے سے ہی دستیاب تھی۔
وزیر ریلوے پیوش گوئل نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا  ’’وائی فائی لوگوں کو جوڑنے اور دیہی اور شہری ہندوستان کے درمیان ڈیجیٹل تفریق کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس علاقے میں  ہندوستانی ریلوے ، ریل ٹیل کارپوریشن لمیٹڈ کے ساتھ مل کرملک کے ہر کونے اور ہائی اسپیڈ  وائی فائی  لانے میں اہم کردار ادا کررہا ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ اس سال وائی فائی کے عالمی دن کے موقع پر  سری نگر اور وادی کشمیر میں 14 اسٹیشن دنیا کے سب سے بڑے مربوط پبلک وائی فائی نیٹ ورک میں شامل ہوگئے ہیں۔ ڈیجیٹل رابطے سے محروم افراد کو جوڑنے میں یہ سنگ میل ثابت ہوگا۔
ریل وائر ریٹیل  براڈ بینڈ سروس کا استعمال مسافر،  ہائی ڈیفی نیشن (ایچ ڈی) ویڈیو اسٹریمنگ ، فلمی  گانوں ، گیمز  ڈاؤن لوڈ کرنے کے ساتھ اپنے سرکاری کام کو آن لائن نمٹانے  کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ کے وائی سی  تصدیق شدہ   ورکنگ موبائل کنکشن والا اسمارٹ فون رکھنے والا شخص اسے استعمال کرسکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.