ویکسینیشن ٹیم پر پتھرائو کے واقعے سے شدید دکھ پہنچا: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

ویکسینیشن ٹیم پر پتھرائو کے واقعے سے شدید دکھ پہنچا: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

سری نگر،/ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں کووڈ ویکسینیشن ٹیم پر پتھرائو کے واقعے سے انہیں شدید دکھ پہنچا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یونین ٹریٹری انتظامیہ نے 30 جون تک جموں و کشمیر میں 100 فیصد ویکسینیشن کا ہدف مقرر کیا ہے اور امید ہے کہ اگر سب نے اس مہم میں رضاکارانہ طور پر حصہ لیا تو اس ہدف کو ضرور حاصل کر لیا جائے گا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اتوار کو اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ‘عوام کی آواز’ کی تیسری قسط میں بانڈی پورہ میں پیش آئے حالیہ واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا: ‘میں نے اور میرے خاندان کے سبھی افراد نے ویکسین لگوائی ہے۔ بانڈی پورہ میں ویکسینیشن ٹیم پر پتھرائو سے مجھے بہت دکھ پہنچا ہے’۔
انہوں نے کہا: ‘میری آپ سے گزارش ہے کہ مہربانی کر کے کورونا واریرس کو عزت دیں اور ویکسین ضرور لگوائیں۔ دنیا کی سب سے مہنگی کار بھی یہ گارنٹی نہیں دیتی کہ بنا سیٹ بیلٹ کے ڈرائیونگ محفوظ ہے’۔
انہوں نے کہا: ‘بنا ہیلمٹ پہنے موٹر سائیکل چلانا محفوظ نہیں۔ ہیلمٹ آپ کو تحفظ فراہم کرتا ہے لیکن جان محفوظ ڈرائیونگ سے ہی بچے گی۔ اس بیماری سے بچنے کا سب سے کارگر اور محفوظ حل ویکسینیشن اور ایس او پیز پر عمل درآمد ہیں’۔
منوج سنہا نے ‘ویکسینیشن ٹارگٹ’ پر بات کرتے ہوئے کہا: ‘ہم نے 30 جون تک جموں و کشمیر میں 100 فیصد ویکسینیشن کا ہدف مقرر کیا ہے۔ مجھے امید ہے کہ اگر آپ سب نے اس مہم میں رضاکارانہ طور پر حصہ لیا تو اس ہدف کو ہم ضرورت حاصل کریں گے’۔
ان کا مزید کہنا تھا: ‘آج ہماری ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب حالات معمول پر آتے نظر آ رہے ہیں۔ لیکن عوام کے ہر طبقے کو ابھی بھی کورونا ایس او پیز پر سختی پر عمل کرنا ہوگا’۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.