ہندوستان میں کورونا کے 211298 نئے معاملے، 3847 اموات

ہندوستان میں کورونا کے 211298 نئے معاملے، 3847 اموات

ہندوستان میں لگاتار دوسرے دن کورونا کے نئے معاملوں کی تعداد دو لاکھ سے زیادہ رہی جبکہ اموات کی تعداد 4 ہزار سے کم رہی۔ مرکزی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے کورونا کے 2 لاکھ 11 ہزار 298 نئے معاملے رپورٹ ہوئے.

اس دوران 2 لاکھ 83 ہزار 138 افراد نے شفایابی حاصل کر لی جبکہ 3 ہزار 847 مریضوں نے دم توڑ دیا۔ جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 15 ہزار 235 ہو گئی۔ ملک میں فی الحال کورونا کے 24 لاکھ 19 ہزار 907 کیسز فعال ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.