جے ایل این ایم ہسپتال سری نگر میں نصب آکسیجن پلانٹ کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ

جے ایل این ایم ہسپتال سری نگر میں نصب آکسیجن پلانٹ کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ

سری نگر/ ضلع انتظامیہ سری نگر کی طرف سے ضلع کے ہسپتالوں میں نئے آکسیجن جنریشن پلانٹ نصب کرنے اور پرانے پلانٹوں کی پیداواری صلاحیت میں مزید اضافہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

انتظامیہ نے سری نگر کے رعناواری علاقے میں واقع جواہر لعل نہرو میموریل ہسپتال میں نصب آکیسجن پلانٹ کی پیداواری صلاحیت 625 لیٹر فی منٹ سے 1000 لیٹر فی منٹ بڑھا دی ہے۔

اس بات کی جانکاری ضلع مجسٹریٹ سری نگر اعجاز اسد نے جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں دے دی ہے۔ان کا ٹویٹ میں کہنا تھا: ‘جے ایل این ایم ہسپتال رعناواری میں آکسیجن جنریشن پلانٹ کی گنجائش کو 625 لیٹر فی منٹ سے بڑھا کر 1000 لیٹر فی منٹ بنا دیا گیا، اب اس ہسپتال میں آکیسجن جنریشن کی پیداواری صلاحیت 2300 لیٹر فی منٹ ہے’۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.