اکارہ،/مغربی افریقی ملک گھانا میں سونے کی ایک غیرقانونی کان کے دھنسنے کے بعد 3 افراد ہلاک اور 15 دیگر افراد ملبے کے نیچے پھنس گئے ہیں۔
حادثہ کی اطلاع ماڈرن گھانا نیوز نے اپنی رپورٹ میں دی ۔رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز حادثہ کے بعد دو افراد کو بازیاب کرانے کے بعد انھیں تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
دیگر میڈیا رپورٹس کے مطابق کان میں کم از کم اب بھی 40 افراد پھنسے ہوئے ہیں۔ابھی تک کان کے دھنسنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔
استوتنک





