دریائے جہلم میں غرقآب ہوئے نوجوان کی چھ روز بعد لاش برآمد

دریائے جہلم میں غرقآب ہوئے نوجوان کی چھ روز بعد لاش برآمد

سرینگر/ چھتہ بل سرینگر میں جمعرات کی صبح اُس وقت صف ماتم بچھ گئی جب دریائے جہلم میں غرقآب ہوئے کمسن نوجوان کی لاش چھ روز بعد نور ناغ علاقے سے برآمد کی گئی ۔17سالہ نوجوان مومن احمد ڈار ولد عبدالرحماں ڈار ساکنہ چھتہ بل نامی نوجوان 21مئی کو پھسل کر دریائے جہلم میں غرقآب ہوا تھا ۔

نوجوان کی لاش کو ڈھونڈ نکالنے کے لئے ایس ڈی آر ایف کی ٹیم نے مسلسل تلاشی آپریشن چلایا ۔تاہم وہ نوجوان کی لاش ڈھونڈ نکالنے میں کامیاب نہیں ہوئی ۔چھ روز تک جاری رہنے والے آپریشن کے بعد جمعرات کو ”رور پولیس “ کو گزر بل نور باغ علاقے سے مذکورہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ۔

مومن 11ویں جماعت کا طالب علم تھا ۔تمام قانونی اور طبی لوازمات پُر کرنے کے بعد لاش کو آخری رسومات انجام دینے کے لئے ورثا کے سپرد کردیا گیا ۔پولیس نے معاملے کی نسبت ایک کیس بھی درج کیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.