ہفتہ, جولائی ۵, ۲۰۲۵
34.6 C
Srinagar

بڈگام میں خاتون کی درخت سے لٹکتی ہوئی لاش برآمد

بڈگام / وسطی ضلع بڈگام میں سوموار کی صبح اُس وقت سراسیمگی پھیل گئی جب یہاں ایک درخت سے خاتون کی لٹکتی لاش برآمد ہوئی ۔

 ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ چرارشریف علاقے میں اتوار اور سوموار کی شب جب علاقہ مکین شب قدر کی رحمتوں ،برکتوں اور گناہوں سے توبہ استغفار میں محو تھے ،تو یہاں ایک خاتون کی گمشدگی کی خبر پھیل گئی ،جس کے بعد اُسکی لاش ایک باغ میں درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئی ۔

پولیس کو آج صبح ایک اطلاع ملی ،جسکی بنیاد پر چرار شریف کی ٹیم جائے موقع پر پہنچ گئی ،جس نے خاتون کی لاش اپنی تحویل میں لیکر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردیں ۔

معلوم ہوا ہے کہ خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے سب ڈسٹرکٹ اسپتال چرار شریف منتقل کی گئی ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img