دہلی میں لاک ڈاؤن میں 17 مئی تک توسیع

دہلی میں لاک ڈاؤن میں 17 مئی تک توسیع

نئی دہلی/ دہلی حکومت نے دارالحکومت میں لاک ڈاؤن کی معیاد میں 17 مئی تک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اتوار کے روزیہ اعلان کیا انہوں نے کہا ’’میں نے گذشتہ دنوں میں تاجروں ، خواتین ، نوجوانوں اور دیگرافراد سے بات چیت کی ہے سبھی کا خیال ہے کہ انفیکشن کے کیسز میں کمی آئی ہے ، لیکن وہ اس سطح پر نہیں ہیں کہ لاک ڈاؤن ہٹایا جا سکے ، بصورت دیگر ہم نے جوپایا ہیں اسے کھو دیں گے ۔

لہذا لاک ڈاؤن میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کی جارہی ہے۔ اس مرتبہ یہ قدرے سخت ہو گا‘‘۔انہوں نے کہا کہ اس بار کے لاک ڈاؤن کےدوران میٹرو خدمات معطل رہیں گی ، لیکن لازمی خدمات جاری رہیں گی اور ہنگامی طبی اہلکاروں کو نہیں روکا جائے گا۔

انہوں نے کہا ’’ دہلی کے عوام نے اس بند کی حمایت کی ہے۔ ہم نے آکسیجن بیڈ بڑھانے کے لئے اس لاک ڈاؤن کی مدت کا استمعال کیا ۔ فی الحال آکسیجن کی دستیابی سب سے بڑا مسئلہ ہے اور معمول سے کئی گنا زیادہ اس کی ضرورت ہے ، حالانکہ اب دہلی میں صورتحال بہتر ہورہی ہے اور ہمیں پہلے کی طرح ایس او ایس کالز نہیں مل رہی ہیں‘‘۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ 26 اپریل کوایکٹو کیسز کی شرح 35 فیصد تھی اورگذشتہ دو دن سے اس میں گراوٹ آئی ہے اور اب یہ 23 فیصد پر آگئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.