جن ریاستوں میں کورونا کے معاملوں کی تعداد کم تھی وہاں تعداد میں اضافہ ہوا
گزشتہ روز ملک کی کئی ریاستوں میں جہاں کورونا کے معاملوں کی تعداد زیادہ تھی وہاں کچھ کم ہوئی ہے لیکن اس کے برعکس جن ریاستوں میں کورونا کے معاملوں کی تعداد کم تھی وہاں تعداد میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے گزشتہ روز بھی کورونا کے کل معاملوں کی تعداد 4 لاکھ سے زیادہ رہی۔
واضح رہے سرکاری اعداد و شمار کچھ بھی کہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ متاثرین کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے اور اموات کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے جس کا اندازہ شمشان اور قبرستان میں بھاری بھیڑ سے اور انتقال کے سرٹیفیکیٹ لینے والوں کی تعداد سے لگایا جا سکتا ہے۔ کورونا متاثرین کی تعداد کا اس بات سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اسپتالوں میں مریضوں کو جگہ نہیں مل رہی ہے۔