نئی دہلی /کورونا بحران کو لے کر راہل گاندھی نے ایک بار پھر مودی حکومت پر حملہ کیا ہے۔ انھوں نے پی ایم مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ’’جنتا کے پران جائے پر پی ایم کی ٹیکس وصولی نہ جائے۔‘‘
ہندوستان میں اس وقت کورونا کی دوسری لہر اپنے عروج پر ہے۔ کورونا بحران کو لے کر کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے مودی حکومت پر ایک بار پھر حملہ کیا ہے۔ انھوں نے پی ایم مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے ہیش ٹیگ جی ایس ٹی کے ساتھ لکھا ہے ’’جنتا کے پران جائیں پر پی ایم کی ٹیکس وصولی نہ جائے۔‘‘
اس سے قبل راہل گاندھی نے پی ایم مودی پر حملہ آور رخ اختیار کرتے ہوئے تھا کہ لوگوں کو بچانے پر دھیان دینے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے لکھا تھا کہ سنٹرل وِسٹا کریمنل ویسٹیج ہے۔ لوگوں کو بچانے پر دھیان دیجیے نہ کہ ایک نیا گھر پانے کے لیے اپنے اندھے تکبر پر۔
واضح رہے کہ کورونا کے سبب ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 4187 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ ابھی تک ایک دن میں کورونا کے سبب ہوئی یہ سب سے زیادہ اموات ہیں۔ اس کے ساتھ ہی گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 4 لاکھ سے زیادہ نئے کورونا مریض بھی سامنے آئے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران 4 لاکھ 1 ہزار 78 افراد کورونا پازیٹو پائے گئے ہیں۔