جمعہ, جولائی ۱۱, ۲۰۲۵
24.5 C
Srinagar

کورونا وبا کے بیچ منافع خوری کی اجازت نہیں دی جائے گی: ضلع مجسٹریٹ سری نگر

سری نگر/ضلع مجسٹریٹ سری نگر اعجاز اسد نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران کسی کو منافع خوری کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ضروری ادویات اور آکسیجن ریفلنگ پر اضافی رقم وصولنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

موصوف نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا: ’کورونا وبا کے دوران منافع خوری نہیں۔ اگر کسی سے ضروری ادویات، آکیسجن ریفلنگ وغیرہ کے لئے اضافی رقم وصولی جائے تو وہ براہ کرم مطلع کریں‘۔

بتادیں کہ بعض آکسیجن پلانٹوں میں سلنڈروں میں کم وزن میں آکیسجن بھرنے کی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔موصولہ شکایات کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے موصوف ضلع مجسٹریٹ نے اس میں تحقیقات کرانے کے احکامات صادر کئے تھے۔


کورونا کیسز میں غیر معمولی اضافہ کے پیش نظر ضلع سری نگر میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img