کورونا کا قہر :جموں وکشمیر 31مریض فوت ،تعداد2489

کورونا کا قہر :جموں وکشمیر 31مریض فوت ،تعداد2489
سرینگر//جموں کشمیر میں بدھ کو مزید31افراد کورونا وائرس کی وجہ سے فوت ہوگئے ۔اس طرح یوٹی میں ابھی تک مہلک وائرس کی وجہ سے2489افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ان میں 1465افراد وادی کشمیر میں جبکہ1024افراد صوبہ جموں میں از جان ہوگئے۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق آج ہونے والی اموات میں سے18افراد جموں میں جبکہ13افراد وادی کشمیر میں فوت ہوگئے۔
آج وادی کے اندر جو شہری کورونا سے از جان ہوگئے اُن کا تعلق شیو پورہ سرینگر،چناد دلنہ بارہمولہ، نوگام سرینگر،گلشن آباد نور باغ سرینگر،خانیار سرینگر،صفا کدل سرینگر، سونہ وار سرینگر،آلوچی باغ سرینگر، نوپورہ سرینگر،علمگری بازار سرینگر،سرنل اننت ناگ سے تھا۔
اس کے علاوہ سرینگر کے ایک اسپتال میں اتر پردیش کا26سالہ نوجوان بھی جاں بحق ہوگیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.