جنوبی کشمیر کے پانپور میں نوجوان کی لاش بر آمد

جنوبی کشمیر کے پانپور میں نوجوان کی لاش بر آمد

سری نگر/ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے پانپور علاقے میں بدھ کے روز ایک نوجوان کی پر اسرار حالت میں لاش بر آمد کی گئی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پانپور کے کدلہ بل علاقے میں بدھ کے روز ایک قبرستان میں ایک نوجوان کی لاش بر آمد کی گئی۔

انہوں نے متوفی کی شناخت حاذق احمد حجام ولد محمد شفیع حجام ساکن کدلہ بل کے بطور کی ہے۔دریں اثنا پولیس اسٹیشن پانپور کی ایک ٹیم جائے واردات پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.