بدھ, جولائی ۲, ۲۰۲۵
24.7 C
Srinagar

کورونا کی دوسری لہر سے متعلق صورتحال پر آر بی آئی کی نظر

ممبئی/ ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر شکتی داس نے آج کہا کہ کورونا کی دوسری لہر پر سنٹرل بینک کی نظر ہے لیکن اس لہر سے معیشت کافی متاثر ہوئی ہے۔

آر بی آئی کے گورنر نے ایک پریس کانفرنس میں کورونا اور اس سے متعلق صورتحال پر کہا کہ کورونا کی دوسری لہر سے اکانومی کافی بڑے پیمانے پر متاثر ہوئی ہے۔ اس سے متعلق صورتحال پر آر بی آئی کی نظر ہے۔ دوسری لہر کے خلاف بڑے اقدامات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہ کہا کہ آر بی آئی پوری صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ کورونا کی پہلی لہر کے بعد معیشت میں ریکوری نظر آنی شروع ہوئی تھی لیکن دوسری لہر نےایک بار پھر بحران پیدا کردیا ہے۔ آر بی آئی کے گورنر نے کہا کہ نچلی سطح سے مضبوط معاشی اصلاح کی صورتحال اب بدل گئی ہے اور تازہ بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ٹیکہ کاری میں تیزی لا رہی ہے۔ عالمی معیشت میں بہتری کے اشارے ہیں۔ ہندوستان کی بات کریں تو ہندوستانی معیشت بھی دباؤ سے ابھر تی ہوئی نظر آرہی ہے۔ آگے اچھے مانسون میں دیہی مانگ میں تیزی کے امکانات ہیں۔ مینوفیکچرنگ یونٹوں میں بھی سست روی رکتی نظر آرہی ہے ۔

الیکٹرانک سیگمینٹ میں تیزی برقرار رہتی نظر آرہی ہے اگرچہ اپریل میں آٹو رجسٹریشن میں کمی دکھائی دی ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img