کے وائی سی عمل آوری کو آسان بنانے کے لئے کئی اقدامات کا اعلان

کے وائی سی عمل آوری کو آسان بنانے کے لئے کئی اقدامات کا اعلان

نئی دہلی/ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے آج ’اپنے صارف کو جانو‘ (کے وائی سی) کی تعمیل آسان بنانے کے لئے کئی نئے اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بینک کسی بھی اکاؤنٹ سے لین دین پر کے وائی سی اپ ڈیٹ نہ ہونے کے سبب 31 دسمبر تک روک نہیں لگا سکیں گے۔

آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس نے آج ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اب پروپرائٹر شپ فرم، آرتھارائیڈ سنگنیچر اور قانونی یونٹوں کے مستفید مالکان بھی ویڈیو کے وائی سی کی سہولت کے اہل ہوں گے۔ اس کے ساتھ ہی کے وائی کے پیریاڈک اپ ڈین کے لئے ویڈیو کے وائی سی سہولت کی بھی اجازت دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ، بینک رواں سال 31 دسمبر تک صرف کے وائی سی اپ ڈیٹ نہ ہونے کے سبب کسی بھی کھاتے سے لین دین پر روک نہیں لگا سکیں گے۔ مسٹر داس نے صارفین سے اپیل کی کہ وہ اس دوران اپنے کے وائی سی کو اپ ڈیٹ کرالیں۔ ساتھ ہی کے وائی سے اپ ڈیٹ کرنے کے لئے سبھی طرح کے ڈیجیٹل چینلوں کے استعمال کی اجازت دی گئی ہے۔

آر بی آئی کے گورنر نے کہا کہ آدھار کارڈوں کی بنیاد پر کھولے گئے ایسے بینک کھاتے جن میں صارفین اور بینک ملازمین آمنے سامنے نہیں تھے اب تک محدود کے وائی سی کھاتوں کے زمرے میں رکھا گیا ہے۔ اب اس طرح کے تمام کھاتے مکمل کے وائی سی عمل آوری کےزمرے میں آئیں گے۔

کے وائی سی کے لئے الیکٹرانک دستاویزات بھی منظور ہوں گے۔ ڈیجی لاکر سے جاری شناخت کے دستاویزات کو بھی منظور شدہ شناختی کارڈ سمجھا جائے گا۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.