منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
29.9 C
Srinagar

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں 30 سالہ نوجوان ٹرین کی زد میں آکر از جان

سری نگر/ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کاکہ پورہ علاقے میں پیر کی صبح ایک 30 سالہ نوجوان ٹرین کی زد میں آکر لقمہ اجل بن گیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع پلوامہ کے کاکہ پورہ علاقے میں پیر کی صبح ایک 30 سالہ نوجوان، جو پیشے سے ایک مزدور تھا، ٹرین کی زد میں آکر بر سر موقع ہی از جان ہوا۔

متوفی کی شناخت محمد اقبال ڈار ولد عبدالمجید ڈار ساکن ویلو ککرناگ کے بطور ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ نوجوان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا اور طبی و قانونی لوازمات کی ادائیگی کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔

دریں اثنا ایک پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img