سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر پاکستانی فوج کی فائرنگ: بی ایس ایف

سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر پاکستانی فوج کی فائرنگ: بی ایس ایف

سری نگر/ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد پر اتفاق کے دو ماہ بعد پیر کی صبح سرحدوں پر چھائی خاموشی ٹوٹ گئی۔بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ضلع سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر پیر کی صبح ساڑھے چھ بجے

پاکستانی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں پر فائرنگ کی۔انہوں نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے ٹیپو اور حسین چوکیوں پر چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔

موصوف ترجمان نے بتایا کہ ہماری فوج کی طرف سے اس خلاف ورزی کی کوئی جوابی کارروائی انجام نہیں دی گئی۔ان کا بیان میں مزید کہنا تھا کہ فائرنگ کے اس واقعے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

قابل ذکر ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان 25 فروری کو جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کرنے پر اتفاق ہوا تھا جس کے بعد سرحدوں پر خاموشی چھائی ہوئی تھی اور آر پار کی سرحدی بستیوں کے لوگ راحت کی سانس لے رہے تھے۔

طرفین کے درمیان سال 2003 میں جنگ بندی معاہدہ طے پایا تھا لیکن یہ معاہدہ بھی صرف کاغذوں تک ہی محدود تھا اور جموں و کشمیر کے سرحدوں پر گولہ باری کا تبادلہ ایک معمول بن گیا تھا۔


یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.