جموں و کشمیر کے سابق وزیر ٹھاکر پورن سنگھ مبینہ طور پر کورونا سے فوت

جموں و کشمیر کے سابق وزیر ٹھاکر پورن سنگھ مبینہ طور پر کورونا سے فوت

جموں/جموں و کشمیر کے سابق وزیر اور بی جے پی لیڈر ٹھاکر پورن سنگھ کی جمعرات کو مبینہ طور پر کورونا سے موت واقع ہوئی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع راجوری کے بدھل علاقے سے تعلق رکھنے والے 70 سالہ ٹھاکر پورن سنگھ کو جمعرات کو پنجاب علاج کے لئے لیا جا رہا تھا کہ راستے میں ہی ان کی موت واقع ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ موصوف وزیر حال ہی میں اتراکھںڈ میں منعقدہ ایک مذہبی اجتماع میں شرکت کے بعد گھر لوٹے تھے اور گھر پہنچنے کے بعد وہ علیل ہوئے تھے۔
ٹھاکر پورن سنگھ ضلع راجوری کے درہال اسمبلی نشست سے 2002 تک بحیثیت آزاد امیدوار رکن اسمبلی رہے ہیں۔

انہوں نے بعد میں کانگریس میں شمولیت اختیار کی اور انہیں وزیر مملکت برائے جنگلات کا قلمدان سونپا گیا۔موصوف نے کانگریس سے کنارہ کشی کر کے سال 2014 میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی

ذرائع کے مطابق ٹھاکر پورن سنگھ کی لاش کو گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری پہنچایا گیا ہے جہاں کوورنا گائیڈ لائنز کے مطابق ان کی آخری رسومات کی انجام دہی کے لئے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔

UNI 

Leave a Reply

Your email address will not be published.