پیرو میں ہیلی کاپٹر حادثےکا شکار، پانچ جوانوں کی موت

پیرو میں ہیلی کاپٹر حادثےکا شکار، پانچ جوانوں کی موت

لیما،/ پیرو میں ہیلی کاپٹر کے حادثےکا شکار ہوجانے سے فوج کے پانچ جوانوں کی موت ہوگئی پیرو کے مسلح دستوں کی مشترکہ کمان (سی سی ایف ایف اے اے) نےیہ اطلاع دی انہوں نے بتایا کہ یہ حادثہ سنیچر کو اس وقت پیش آیا جب غیر قانونی منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف ایک خفیہ مہم کے تحت ہیلی کاپٹر سے 12 جوانوں کولے جایا جارہا تھا۔

سی سی ایف ایف اے اے نےمسلح دستوں کےجوانوں کی موت پر گہرہ رنج ظاہر کیا اور ان کےکنبوں کے تئیں اپنی تعزیت کا اظہار کیا۔ حادثے میں مارے گئے پانچ جوانوں کے نام جاری کرنا ابھی باقی ہے۔

سی ی ایف ایف اےاے کے مطابق دیگر دو جوانوں کو تلاش کیا جارہا ہے، جبکہ پانچ جوانوں کوبچالیا گیا ہے۔انہوں نےبتایا کہ تکنیکی خرابی کے سبب ونلکا ناؤ ندی کے اوپر ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.