ہندوستان میں کورونا کے 2.61 لاکھ نئے معاملے، 1501 اموات

ہندوستان میں کورونا کے 2.61 لاکھ نئے معاملے، 1501 اموات

نئی دہلی/ ملک میں کورونا وائرس (کووڈ19) روز بروز تیزی سےقہر برپا کرتا جارہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، ملک کے مختلف حصوں میں 2.61 لاکھ سے زیادہ نئے کیس درج ہوئے ہیں ۔

اس دوران 1501 افراد کی اموات بھی ہوئی ہیں ہفتہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 261500 نئے کیس درج ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 47لاکھ 88 ہزار 109 ہوگئی ہے۔

وہیں اس دوران ریکارڈ 123354 مریض صحتمند بھی ہوئے ہیں جنہیں ملاکر اب تک 12809643 مریض کورونا سے نجات پا چکے ہیں۔ ملک میں کورونا کے سرگرم معاملوں کی تعدا 18لاکھ سے بڑھ زیادہ ہوکر 1801316 ہوگئے ہیں۔ اسی دوران مزید 1501 مریضوں کی موت کے ساتھ ، اس بیماری سے اموات کی تعداد بڑھ کر 177150 ہوگئی ہے۔

Outlook India Photo Gallery - Kumbh Mela 2021: A Glimpse At The Shahi Snan With Covid-19 Norms In Place

ملک میں شفا یابی کی شرح 86.62 فیصد اور فعال کیسوں کی شرح 12.18 فیصد ہوگئی ہے ، جبکہ اموات کی شرح کم ہوکر 1.20 فیصد رہ گئی ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اترپردیش میں کورونا کے معاملے تیزی سے بڑھے ہیں اور یہاں 19383 فعال معاملات سامنے آئے ہیں۔

مہاراشٹر کورونا کے سرگرم معاملوں میں سر فہرست ہے اور ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں سرگر معاملے 9921 کے اضافے کے ساتھ 649563 ہوگئے ہیں۔ اس دوران ، ریاست میں مزید 56783 مریض صحتمند ہوئے ، کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 3061174 تک پہنچ گئی ہے ، جبکہ مزید 419 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی تعداد 59970 ہوگئی ہے۔

 یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.