کووڈ ۔19 نے امریکہ میں 5.64 لاکھ سے زیادہ اموات

کووڈ ۔19 نے امریکہ میں 5.64 لاکھ سے زیادہ اموات

واشنگٹن/ عالمی وباکورونا وائرس (کووڈ ۔19) سے شدید طور پر متاثر امریکہ میں اس کے انفیکشن کی وجہ سے اب تک 5.64 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

امریکہ میں اس وبا نے ایک شدید شکل اختیار کرلی ہے اور اب تک 3.14کروڑ سے زیادہ لوگ اس سےمتاثر ہوچکے ہیں۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ، امریکہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 564396 ہوگئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 31420888ہوگئی ہے۔

امریکہ کے نیو یارک، نیو جرسی اور کیلی فورنیا صوبے کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ صرف نیو یارک میں ہی 51350 افراد کورونا انفیکشن کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں۔ اس وبا کی وجہ سےنیو جرسی میں اب تک 25006 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

کیلی فورنیا میں کووڈ ۔19 سے ا ب تک 60717افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ٹیکساس میں اس کی وجہ سے 49359افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ، جبکہ فلوریڈا میں کووڈ 19 نے 34164 جانیں گئیں۔ اس کے علاوہ ، ایلی نوئس شہر میں 23865، مشی گن میں 17694، میساچوسیٹس میں 17427 ، اور پنسلوانیہ میں کورونا میں 25502 لوگوں کی موت ہوئی ہیں۔واضح رہے کہ ملک میں کورونا ویکسینیشن مہم بھی بڑے پیمانے پر جاری ہے۔

(یواین آئی)

Leave a Reply

Your email address will not be published.