جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں آتشزدگی، چھ مکان خاکستر

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں آتشزدگی، چھ مکان خاکستر

سری نگر/ جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے دمہال ہانجی پورہ علاقے میں آگ کی بھیامک واردات نے چھ کنبوں کو کچھ گھنٹوں میں ہی بے گھر کر دیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع کولگام کے دمہال ہامجی پورہ میں جمعرات کی علی الصبح ایک رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے چشم زدن میں متصل مکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

انہوں نے بتایا کہ فائر ٹنڈرس اور مقامی لوگوں کی طرف سے آگ کو قابو میں کرنے سے قبل چھ رہائشی مکان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکے تھے تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

مکان مالکوں کی شناخت جہانگیر احمد، اشرف احمد، محمد اسلم، محمد یوسف پسران عبداللہ ڈار اور محمد یوسف اور مبارک احمد پسران غلام حسن پرے کے بطور ہوئی ہے۔

مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں اور آگ لگنے کی وجہ بھی معلوم کی جا رہی ہے۔دریں اثنا تحصیلدار دمہال ہانجی پورہ نیاز احمد بٹ دیگر عہدیداروں کے ساتھ جائے واردات پر پہنچ گئے اور نقصان کا جائزہ لیا۔

قابل ذکر ہے کہ وادی میں آگ کی وارداتوں کے پیش آںے کا سلسلہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے حالیہ دنوں کے دوران قریب نصف درج ایسی وارداتیں رونما ہوئیں جن میں کروڑوں روپیوں کی مالیت کا املاک ضائع ہونے کے علاوہ دو جانیں بھی تلف ہوئیں اور قریب ایک درجن افراد زخمی بھی ہوئے۔


سری نگر کے ہفت چنار علاقے میں چند روز قبل آگ کی ایک بھیانک واردات میں ماں بیٹے کی جھلس کی موت واقع ہوئی تھی۔


یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.