بدھ, جولائی ۲, ۲۰۲۵
29.8 C
Srinagar

راجوری میں مشکوک بیگ کی بر آمدگی کے بعد الرٹ جاری

جموں/صوبہ جموں کے ضلع راجوری میں ایک فوجی ہسپتال کے نزدیک پیر کی شام ایک مشکوک بیگ پائے جانے کے بعد ہائی الرٹ کر دیا گیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ راجوری میں پیر کی شام فوجی ہسپتال کے گیٹ کے نزدیک سیاہ رنگ کے ایک بیگ کو مشکوک حالت میں پڑے ہوئے دیکھا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ مشکوک بیگ کو دیکھتے ہی ایس ایچ او راجوری سمیر جیلانی کی سربراہی میں پولیس اور سیکورٹی فورسز کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچ گئی اور بعد میں بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم کو بھی طلب کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بیگ بر آمد ہونے کے بعد علاقے میں سیکورٹی الرٹ کر دیا گیا۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img