سری نگر کے نوا کدل علاقے میں آتشزدگی، پانچ افراد زخمی

سری نگر کے نوا کدل علاقے میں آتشزدگی، پانچ افراد زخمی

سری نگر/ گرمائی دارلحکومت سری نگر کے نوا کدل علاقے میں منگل کی صبح آگ کی ایک واردات میں کم سے کم پانچ افراد زخمی ہوگئے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ نوا کدل کے تاربل علاقے میں منگل کی صبح معراج الدین متو کے رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے متصل ہی واقع شوکت احمد کے رہائشی مکان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

انہوں نے بتایا کہ آگ بجھانے کی کوششوں کے دوران کم از کم پانچ افراد زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجے کے لئے شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آگ پر قابو پانے کے لئے فائر ٹنڈرس لگے ہوئے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ سری نگر کے ہی ہفت چنار علاقے میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب آگ کی ایک بھیانک واردات میں ماں بیٹے کی جھلس کر موت واقع ہوئی جبکہ چھ رہائشی مکان بھی مکمل طور پر خاکستر ہوگئے۔


یو این آئی 

Leave a Reply

Your email address will not be published.