بدھ, نومبر ۱۹, ۲۰۲۵
5.7 C
Srinagar

کشمیر شاہراہ پر دو روز بعد یکطرفہ ٹریفک بحال

سری نگر، 25 مارچ :  وادی کشمیر کو ملک کے دیگر حصوں کے ساتھ جوڑنے والی 270 کلو میٹر طویل سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر جمعرات کو دو روز بعد ٹریفک کی نقل و حمل بحال ہوئی۔

بتادیں کہ قومی شاہراہ موسلا دھار بارشوں سے کئی مقامات پر مٹی کے تودے اور چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے منگل اور بدھ کو بند رہی۔
ایک ٹریفک پولیس عہدیدار نے یو این آئی کو بتایا کہ قومی شاہراہ پر جمعرات کو ٹریفک کی نقل و حمل کو بحال کر دی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ جمعرات کو پہلے کئی مقامات بشمول اودھم پورہ میں گذشتہ دو دنوں سے درماندہ گاڑیوں کو ہی سری نگر جانے کی اجازت دی جائے گی۔
موصوف نے کہا کہ نیشنل ہائی اتھارٹی آف انڈیا نے گذشتہ دو دنوں سے دن رات کام کرکے شاہراہ کو یک طرفہ ٹریفک کی نقل و حمل کے قابل بنا دیا۔
انہوں نے کہا کہ شاہراہ پر ابھی بھی مٹی کے تودے یا چٹانیں کھسک آنے کے خطرات ہیں۔
وادی کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- لیہہ شاہراہ یکم جنوری سے مسلسل بند ہے۔
اگرچہ متعلقہ ایجنسیوں نے شاہراہ سے برف اٹھا کر 28 فروری کو شاہراہ کچھ گھنٹوں کے لئے کھول دیا تھا لیکن اس کے بعد تازہ بھاری برف باری ہونے سے اس کو دوبارہ بند کر دیا گیا تھا۔
جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر سال گذشتہ کے ماہ دسمبر سے مسلسل بند ہے اور اس کے علاوہ اننت ناگ- کشتواڑ روڈ بھی مسلسل بند ہے۔
قابل ذکر ہے کہ قومی شاہراہ بند ہوتے ہی وادی میں جہاں اشیائے ضروریہ خاص کر اشیائے خوردنی کی قلت پیدا ہوجاتی ہے وہیں ان کی قیمتیں راتوں رات آسمان چھونے لگتی ہیں۔
یو این آئی .

Popular Categories

spot_imgspot_img