سری نگر، 25 مارچ; جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے اچھہ بل علاقے میں جمعرات کی صبح ایک سڑک حادثے میں 49 سالہ شہری لقمہ اجل بن گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اچھی بل کے تھجوارہ علاقے میں ایک کالج کے نزدیک جمعرات کی صبح ایک ایک ٹپر نے ایک راہ چلتے شہری کو ٹکر مار دی۔
انہوں نے بتایا کہ وہاں موجود لوگوں نے مذکورہ شہری کو فوری طور گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت نصیب احمد وانی ولد خضر وانی ساکن وانگم شانگس کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔
یو این آئی۔ ای





