اتوار, جولائی ۱۳, ۲۰۲۵
25.2 C
Srinagar

بڈگام میں نامعلوم اسلحہ برادروں نے بینک لوٹا، دو لاکھ روپے اور 12 بور رائفل لے کر فرار

سری نگر، 24 مارچ :وسطی ضلع بڈگام کے چندپورہ نصراللہ پورہ علاقے میں نا معلوم اسلحہ برداروں نے بدھ کے روز جموں و کشمیر بینک کی شاخ کو لوٹ لیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ضلع بڈگام کے چندپورہ نصراللہ پورہ میں قائم جموں و کشمیر بینک کی شاخ میں بدھ کی دوپہر کو نامعلوم اسلحہ بردار نمودار ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ اسلحہ برداروں نے بینک عمارت کی دیوار پر گولیاں برسائیں اور بینک سے زائد از دو لاکھ روپے لوٹ لئے اور بینک کے محافظ کی 12 بور رائفل بھی اڑا کر لے گئے۔
دریں اثنا ایس ایس پی بڈگام طاہر سلیم نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ نامعلوم بندوق برداد بینک میں داخل ہوئے اور بینک عمارت کی دیوار پر گولیاں چلانے کے بعد بینک سے دو لاکھ روپے لوٹ لئے۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
قبل ازیں ماہ رواں میں ہی ضلع بارہمولہ میں گرامین بینک کی دو شاخوں کو لوٹا گیا تھا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img