منگل, اپریل ۲۲, ۲۰۲۵
12.7 C
Srinagar

ایوان بالا راجیہ سبھا نے محمد جان کو خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی،24 مارچ :  ایوان بالا راجیہ سبھا میں بدھ کے روز اپنے مرحوم ممبر اے محمد جان کو خراج عقیدت پیش کیا اور اس کے بعد ایوان کو ایک گھنٹہ کے لئے ملتوی کردیا گیا۔
چیئر مین ایم وینکیا نائیڈو نے صبح دس بجے ایوان کی کارروائی کا آغاز کیا اور محمد جان کے انتقال کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر محمد جان ایک وفادار سیاسی اور سماجی کارکن تھے۔ انہوں نے اپنے سیاسی کریئر کا آغاز تمل ناڈو میں انتہائی نچلے درجے سے کیا تھا۔
ایوان نے مسٹر محمد جان کو خاموش خراج تحسین پیش کیا۔ اس کے بعد چیئرمین نے صبح 10.30 بجے سے ساڑھے 11بجے تک کیلئے ایوان کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔
منگل کو تمل ناڈو کے سابق وزیر اور اے آئی اے ڈی ایم کے کے رکن راجیہ سبھا محمد جان کا انتقال ہوگیا، وہ72 سال کے تھے۔ انہوں نے بے چینی کی شکایت کی تھی جس کے بعد انہیں ضلع رانی پیٹ کے والجاپیٹ جنرل اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ وہ اسمبلی انتخابات کے لئے انتخابی مہم چلانے کے بعد اپنے آبائی ضلع رانی پیٹ واپس لوٹے تھے۔
خیال رہے مسٹر محمد جان اس وقت کی وزیر اعلی جے للیتا کی کابینہ میں پسماندہ طبقات کے وزیر تھے۔
یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img