ہفتہ, اپریل ۱۹, ۲۰۲۵
13.3 C
Srinagar

مہاراجہ ہری سنگھ جموں و کشمیر کو آزاد رکھنا چاہتے تھے: فاروق عبداللہ

جموں، 23 مارچ :نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ آخری ڈوگرہ حکمران مہاراجہ ہری سنگھ جموں و کشمیر کو آزاد رکھنا چاہتے تھے۔ تاہم بقول ان کے پاکستان نے حملہ آور بھیج کر جموں و کشمیر کا بھیڑا غرق کر دیا۔
فاروق عبداللہ نے یہ باتیں منگل کو یہاں جموں و کشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی کے 40 ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔
دلچسپی کی بات یہ ہے کہ اس تقریب میں نیشنل کانفرنس کے علاوہ کانگریس اور جموں کے بعض سماجی تنظیموں کے رہنمائوں نے بھی شرکت کی۔
نیشنل کانفرنس صدر نے کہا: ‘مہاراجہ ہری سنگھ کیا چاہتے تھے؟ انہوں نے اس ریاست کو 15 اگست 1947 کو بھارت میں ضم کیوں نہیں کیا تھا؟ مہاراجہ ہری سنگھ اس ریاست کو ایک آزاد ریاست رکھنا چاہتے تھے’۔
ان کا مزید کہنا تھا: ‘ایک ایسی ریاست جس کے بھارت، پاکستان اور چین کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہوں۔ مگر پاکستان نے حملہ کیا۔ اگر اس ریاست کا بھیڑا کسی نے غرق کیا ہے تو وہ پاکستان ہے۔ نیشنل کانفرنس کے اُس وقت کے رہنما شیخ محمد عبداللہ نے فیصلہ کیا کہ اگر ہمیں جانا ہے تو باپو کے ہندوستان کے ساتھ جانا ہے’۔
فاروق عبداللہ نے کہا کہ بھگوان رام صرف ہندوئوں کے نہیں بلکہ پوری دنیا کے بھگوان ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img