منگل, اپریل ۲۲, ۲۰۲۵
22.7 C
Srinagar

امرناتھ یاترا کو سی سی ٹی وی کمیروں اور ڈرونز سے مانیٹر کیا جائے گا: آئی جی پی کشمیر

سری نگر، 22 مارچ :کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے کہا ہے کہ سٹکی بم ایک مسئلہ ضرور ہے لیکن کوئی تشویش ناک امر نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ امسال پوری شری امرناتھ یاترا کو سی سی ٹی کیمروں اور ڈرونز کے ذریعے مانیٹر کیا جائے گا۔موصوف نے ان باتوں کا اظہار پیر کے روز یہاں پولیس کنٹرول روم میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ہے۔انہوں نے کہا: ‘سٹکی بم ایک مسئلہ ضرور ہے لیکن یہ کوئی تشویش ناک امر نہیں ہے اس کے ساتھ اچھی طرح نمٹا جائے گا اور پرامن یاترا کو یقینی بنایا جائے گا’۔

موصوف نے کہا کہ شری امر ناتھ یاترا کو مانیٹر کرنے کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے اور ڈرونز کا استعمال کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا: ‘شری امرناتھ یاترا کے لئے فل پروف سیکورٹی بندوبست کیا جائے گا اس میں دیکھا جا رہا ہے کہ روٹس پر کہاں مزید فوجی نفری کو تعینات کیا جائے گا رات میں بھی روٹس کو نہیں چھوڑا جائے گا اور رات کو موبائل گاڑیوں کی پیٹرولنگ کی جائے گی’۔

ان کا کہنا تھا کہ یاترا گاڑیوں اور سیول گاڑیوں کے درمیان فاصلہ رکھا جائے گا اور تمام روٹس پر یاترا گاڑیوں کے لئے ایک مقررہ وقت ہوگا۔

بتادیں کہ سالانہ شری امر ناتھ یاترا 28 جون سے شروع ہونے والی ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img