اتوار, اگست ۳۱, ۲۰۲۵
25 C
Srinagar

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تصدیق کی کہ ‘عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے’۔

انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔واضح رہے کہ 18 مارچ کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے بھی کورونا وائرس کی ویکسین لگوائی تھی۔

وزیر اعظم آفس سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ اس موقع پر وزیر اعظم نے قوم سے اپیل کی کہ کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

واضح رہے کہ 5 روز قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور ان کی اہلیہ ثمینہ علوی نے اسلام آباد میں کورونا ویکسین لگوائی تھی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور شہباز گِل نے بھی ٹوئٹر پر وزیر اعظم عمران خان کے مثبت کورونا ٹیسٹ سے متعلق تصدیق کی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔شبہاز گل نے بتایا کہ عمران خان میں کورونا وائرس کی علامات شدید نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بہت ہلکی سی کھانسی اور ہلکا سا بخار ہے

Popular Categories

spot_imgspot_img