بدھ, نومبر ۱۹, ۲۰۲۵
11.1 C
Srinagar

ضلع پونچھ کے سرنکوٹ میں 35 سالہ ڈرائیور کی لاش بر آمد

جموں، 20 ،مارچ: ضلع پونچھ کے سرنکوٹ علاقے میں دوران شب ایک 35 سالہ ڈارئیور کی لاش بر آمد کی گئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے سرنکوٹ علاقے میں درابہ قریشی محلے کے لوگوں نے 19 اور20 مارچ کی درمیانی شب سڑک پر ایک لاش پڑی ہوئی دیکھی۔
انہوں نے بتایا کہ لوگوں نے فوری طور اس معاملے کے متعلق پولیس کو مطلع کیا جس کے بعد پولیس کی ایک پارٹی جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
مذکورہ ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے بعد متوفی کی شناخت بشارت خان ولد لال خان ساکن درگین سیکٹر بفلیز کے بطور ہوئی ہے جو پیشے سے ایک ڈرائیور تھا۔
دریں اثنا ایس ایچ او سرنکوٹ محمد رشید نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سب ضلع ہسپتال سرنکوٹ منتقل کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہیں۔
یو این آئی۔ ا

Popular Categories

spot_imgspot_img