بدھ, جولائی ۱۶, ۲۰۲۵
20 C
Srinagar

جموں و کشمیر میں ہر گھر پر بی جے پی کا جھنڈا لہرایا جائے گا: رویندر رینہ

جموں، 15 مارچ:بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جموں و کشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ نے کہا کہ اس یونین ٹریٹری میں ہر گھر پر بی جے پی کا جھنڈا لہرایا جائے گا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ جموں و کشمیر میں بی جے پی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے طور پر ابھر رہی ہے اور اس کا سارا کریڈٹ اس جماعت کے کارکنوں کو جاتا ہے۔
رویندر رینہ نے پیر کے روز یہاں ترکوٹہ نگر میں واقع پارٹی ہیڈکوارٹرز میں ایک تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں کو بتایا: ‘بی جے پی جموں و کشمیر میں سب سے بڑی سیاسی جماعت کے طور پر ابھر رہی ہے۔ اس کا سارا کریڈٹ بی جے پی کے کارکنوں کو جاتا ہے۔ ہمارا مقصد ہے کہ آنے والے دنوں میں ہر گھر پر بی جے پی کا جھنڈا بڑی شان سے لہراتا ہوا نظر آئے’۔
انہوں نے کہا: ‘آج اگر لوگوں کے مسائل کا حل ہو رہا ہے اور ترقی کے کام ہو رہے ہیں تو یہ بی جے پی حکومت اور وزیر اعظم نریندر مودی کی بدولت ہو رہے ہیں۔ سبھی کام ایمانداری سے ہو رہے ہیں’۔
ان کا مزید کہنا تھا: ‘مجھے پورا یقین ہے کہ آنے والے دنوں میں ریاست جموں و کشمیر کے تین اضلاع، ہر بلاک اور ہر گھر پر بی جے پی کے جھنڈے لہرائے جائیں گے۔ لوگ جانتے ہیں کہ بی جے پی ہی لوگوں کا بھلا کر سکتی ہے اور ایمانداری سے کام کرتی ہے’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img