جمعہ, نومبر ۲۱, ۲۰۲۵
16.9 C
Srinagar

اننت ناگ میں پولیس کا گاڑیوں کے ڈیلرز پر اچانک چھاپہ، ریکارڈ کی باریک بینی سے جانچ پڑتال

سری نگر: جنوبی ضلع اننت ناگ میں غیر قانونی سرگرمیوں پر شکنجہ کسنے اور سیکورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے مقصد سے پولیس نے جمعہ کو گاڑیوں کے ڈیلرز کی اچانک اور سخت جانچ پڑتال کی۔ اعلیٰ حکام کی ہدایت پر شروع کی گئی اس مہم کا مقصد گاڑیوں کی خرید و فروخت کے نظام میں شفافیت لانا اور تمام ڈیلرز کو قانونی دائرے میں لانا تھا۔

اس دوران پولیس ٹیموں نے مختلف شوروم میں جا کر گاڑیوں کی رجسٹریشن فائلیں، اسٹاک کی تفصیلات، خرید و فروخت کے معاہدے اور خریدار و فروخت کنندہ کے شناختی ریکارڈ کی مکمل تفتیش کی۔ پولیس نے واضح کیا کہ کسی بھی ڈیلر کے پاس غیر رجسٹرڈ، مشکوک یا بغیر کاغذات والی گاڑی پائی گئی تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ڈیلرز کو تنبیہ کی گئی کہ وہ موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت ریکارڈ کو بروقت اپڈیٹ کریں، تمام دستاویزات مکمل رکھیں اور خرید و فروخت کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو فراہم کریں تاکہ گاڑیوں کے غلط استعمال کو بروقت روکا جاسکے۔پولیس حکام نے بتایا کہ ضلع میں قانون و نظم برقرار رکھنے کے لیے اس طرح کی چیکنگ آئندہ دنوں میں بھی جاری رہے گی اور کسی بھی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img