سری نگر، 9 مارچ: پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد غنی لون نے جموں میں ڈی ڈی سی ممبروں کے احتجاج کے رد عمل میں کہا ہے کہ بیوروکریٹ ہمیشہ عوام کی طرف سے منتخب نمائندوں کو خطرے کی نظروں سے دیکھتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بیوروکریٹس کبھی جمہوریت کے لئے سہولیت کار نہیں بن سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈی ڈی سی ممبروں کی توہین کی گئی ہے۔
بتادیں کہ جموں وکشمیر کے ڈی ڈی سی ممبروں نے منگل کے روز جموں میں حکومت کی طرف سے مقرر ماہانہ مشاہرے اور پروٹوکال کے خلاف احتجاج درج کیا۔
موصوف نے منگل کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’ڈی ڈی سی پروٹوکال اور اختیارار ممبروں کے لئے مایوسی اور توہین ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ پانچ اگست کے بعد مرکزی حکومت کی طرف سے بنائے گئے متعلیقن یعنی یوروکریٹس با اختیار ہیں۔ یہ لوگ کبھی بھی جمہوریت کے لئے سہولیت کار نہیں بن سکتے ہیں کیونکہ یہ لوگ عوام کی طرف سے منتخب ہونے والے نمائندوں کو خطرے کی نظروں سے دیکھتے ہیں۔ یہ آسان تجزیہ ہے کوئی راکٹ سائنس نہیں‘۔۔
یو این آئی