منگل, جولائی ۸, ۲۰۲۵
22.5 C
Srinagar

نارنگی ندی میں ڈوبنے سے دو نوجوانوں کی موت

جگدلپور، 9 مارچ:  چھتیس گڑھ میں ضلع بستر کی نارنگی ندی میں ڈوبنے سے دو نوجوانوں کی موت ہوگئی۔ دونوں نوجوان چچیرے بھائی تھے۔
پولس ذرائع کے مطابق بستر بلاک کے گرام پنچایت گھوٹیا کے تحت الاواہی گاؤں میں گزشتہ روز نہانے کے دوران دیپک پانڈے اور ایوش پانڈے گہرے پانی میں ڈوب گئے۔ اس واقعے میں دونوں نوجوانوں کی موت ہوگئی۔ دونوں چچیرے بھائی تھے۔
پولس نے بتایا کہ غوطہ خوروں کی مدد سے دونوں لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں۔
یو این آئی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img