سری نگر، 9 مارچ: جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں آگ کی ایک بھیانک واردات میں ایک رہائشی مکان اور چھ دکان خاکستر ہوگئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع کولگام کے نہامہ علاقے میں ایک دکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے چشم زدن میں متصل دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
انہوں نے بتایا کہ آگ بجھانے والے عملے اور مقامی لوگوں کی کاوشوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا لیکن ایک رہائشی مکان اور چھ دکانوں کو خاکستر ہونے سے نہیں بچایا جا سکا۔
ان کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجوہات ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔
یو این آئی ایم
