نئی دہلی ، 5 مارچ : وزیر اعظم نریندر مودی نے اڈیشہ کے سابق وزیر اعلی بیجو پٹنائک کو ان کی سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کیا ۔ وزیر اعظم نے جمعہ کے روز ٹویٹ کر کے کہا ’’ بیجو بابو کو ان کی سالگرہ پر خراج عقیدت ۔ ہندوستان کے لئے ان کا وژن ، لوگوں کو بااختیار بنانے اور سماجی انصاف پر زور دینے کا ان کا جذبہ ہم سب کو تحریک دینے والا ہے ۔ اڈیشہ کی ترقی کے لئے ان کی کوششوں کے لئے قوم کو ان پر فخر ہے ‘‘ ۔ بیجو بابو 5 مارچ 1916 کو کٹک میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے تحریک ِ آزادی میں نمایاں کردار ادا کیا اور دو بار اڈیشہ کے وزیر اعلی رہے۔
یواین آئی ۔
