پیر, جولائی ۱۴, ۲۰۲۵
19.6 C
Srinagar

راجوری میں فوجی جوان کی گولیوں سے چھلنی لاش بر آمد

جموں، 3 مارچ: جموں وکشمیر کے ضلع راجوری میں بدھ کی صبح ایک فوجی جوان کی گولیوں سے چھلنی لاش بر آمد کی گئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ راجوری کے گردان علاقے کے نزدیک ایک کیمپ میں بدھ کی صبح ایک فوجی جوان کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ فوجی جوان کے جسم پر گولیوں کے نشان موجود تھے اور اس بارے میں تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔
دریں اثنا ایک پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے لاش کو تحویل میں کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کیا ہے۔
یو این آئی ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img