سری نگر میں ایک ہی دن میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 110 افراد کا چالان

سری نگر میں ایک ہی دن میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 110 افراد کا چالان

سری نگر، 3 مارچ:  جموں وکشمیر پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر شکنجہ کستے ہوئے شہر سری نگر میں ایک ہی دن میں 110 افراد کو چالان کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے منگل کے روز سری نگر کے مختلف علاقوں میں کاررائیوں کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 110 افراد کو چالان کیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس علاوہ عوامی جگہوں پر کھلے عام سگریٹ نوشی کرنے والے 57 افراد پر بھی جرمانہ عائد کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے سری نگر میں گذشتہ پانچ دنوں کے دوران زائد تین سو افرد کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر چالان کیا ہے اور زائد از 150 افراد پر کھلے عام سگریٹ نوشی کرنے پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
دریں اثنا لوگوں نے پولیس کی طرف سے کی جا رہی ان کارروائیوں کی سراہنا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی کاررائیوں سے سڑک حادثات واقع ہونے میں کمی ضرور آئے گی۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ اکثرموٹر سائیکل سواروں جن میں زیادہ تعداد نوجوانوں کی ہوتی ہے، کو ابھی بھی بغیر ہلمٹ کے سڑکوں پر انتہائی تیز رفتار کے ساتھ چلتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے جس کی طرف خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.