مندر سے متصل سرکاری اراضی پر ناجائز قبضہ کرنے والوں پر 68 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ

مندر سے متصل سرکاری اراضی پر ناجائز قبضہ کرنے والوں پر 68 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ

مورینا ، 3 مارچ ":  مدھیہ پردیش کے مورینا ضلع میں مندر سے متصل سرکاری اراضی پر ناجائز قبضہ کرنے والوں پر انتظامیہ نے 68 لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیا ہے۔
سرکاری اطلاعات کے مطابق چمبل ڈویژن کے ایڈیشنل کمشنر اشوک کمار چوہان کی ہدایت پر شہر میں واقع ایک مندر سے متصل سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضہ کرنے والے ونود گپتا پر 68 لاکھ 88 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ ملزم مندر سے متصل اس سرکاری اراضی پر ناجائز قبضہ کرکے ’ میریج گارڈن ‘ بنا کر اس کاکمرشیل استعمال کرکے فائدہ اٹھا رہا تھا۔
ایڈیشنل کمشنر مسٹر چوہان کی جانب سے عائد کردہ جرمانہ آرڈر میں کلکٹر مورینا اور تحصیلدار کو زمینی محصولات کی بقایا عائد رقم کی وصولی کا حکم دیا گیا ہے۔
یو این آئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.