کھلونے بچوں کی زندگی کےلئے ضروری :مودی

کھلونے بچوں کی زندگی کےلئے ضروری :مودی

وارانسی،27 فروری :  وزراعظم نریندرمودی نے ہفتے کو کہا کہ کھلونے بچوں کی زندگی کا اٹوٹ حصہ ہیں ،جس کے ساتھ وقت گزار کر وہ کافی کچھ سیکھتے ہیں۔
ورچوؤل ’دی انڈیا ٹائے فیئر -2021‘ کے افتتاح کے موقع پر ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ سے ملک بھر کے کئی لوگوں سے بات چیت کے دوران مسٹر مودی نے اپنے پارلیمانی حلقے وارانسی میں اس صنعت سے جڑے لوگوں سے بھی بات چیت کی۔
انہوں نے کشمیری گنج کھوجوا کے رہنے والے رامیشور سنگھ سے بات چیت کے دوران لکڑی کے کھلونے بنانے پر خصوصی زور دیا اور کہا کہ بچے اور کھلونے ایک دوسرے کو دیکھتے ہیں۔ بچے کھلونوں کی نقل کرتے ہیں۔ اس طرح سے کھلونے بچوں کی زندگی کا حصہ بن جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ میلا 27 فروری سے دو مارچ تک چلے ۔ ورچوؤل نمائش میں 30 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے 1000 سے زیادہ مصنوعات پیش کئے جانے کا منصوبہ ہے۔ میلے میں روایتی روایتی ہندوستانی کھلونوں کے علاوہ الیکٹرانک کھلونے بھی پیش کئے جائیں گے۔
یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.