بدھ, جولائی ۲, ۲۰۲۵
24.7 C
Srinagar

اجمیر میں کورونا ٹیکہ کاری کے تیسرے مرحلے کی تیاری پوری

اجمیر،27فروری :  راجستھان کے اجمیر میں عالمی وبا کورونا ٹیکہ کاری کےلئے تیسرے مرحلے کی سبھی تیاریاں پوری کرلی گئی ہیں۔
ٹیکہ کاری پروگرام کا تیسرا محلہ ایک مارچ سے شروع کیا جائےگا۔اجمیر ضلع کے چیف میڈیکل اور ہیلتھ افسر ڈاکٹر کےکے سونی نے بتایا کہ تیسرے مرحلے میں 60 سال سے اوپر کے لوگوں کو ٹیکہ لگانے کا کام کیا جائےگا۔ ساتھ ہی 45سال سے اوپر کے شدید مریضوں کو بھی ٹیکہ کاری کے دائرے میں رکھا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع ہیڈکوارٹر پر ٹیکہ کاری کا کام سرکاری اور نجی اسپتالوں میں کیا جائےگا۔
انہوں نے بتایا کہ سرکاری اسپتالوں میں یہ کام پوری طرح مفت ہوگا جبکہ نجی اسپتالوں میں کچھ فیس لے کر ٹیکہ لگوایا جا سکے گا۔ انہوں نے معلومات دی کہ آج اجمیر میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے دفتر پر ریاست کے چیف سکریٹری نرنجن آریہ نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ میٹنگ کر کے تیسرے مرحلے کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات دیں۔ اس دوران ضلع کلیکٹر پرکاش راج پروہت کے علاوہ میڈیکل محکمے کے انچارج افسر شامل ہوئے۔
ڈاکٹر سونی کے مطابق ضلع میں کورونا انفیکشن کے حالات کنٹرول میں ہیں لیکن لوگوں کو ماسک کے ساتھ کورونا گائڈ لائن پر عمل کرکے احتیاط برتنی چاہئے۔
یواین آئی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img