بی جے پی سرکار ٹیکس پر ٹیکس لگا کر لوگوں کو خوف زدہ کر رہی ہے: غلام احمد میر

بی جے پی سرکار ٹیکس پر ٹیکس لگا کر لوگوں کو خوف زدہ کر رہی ہے: غلام احمد میر

جموں،25 فروری : جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر غلام احمد میر کا الزام ہے کہ بی جے پی سرکار ٹیکس پر ٹیکس لگا کر لوگوں کو خوف زدہ کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے بجائے غریبوں کے جیب کاٹ کر امبانی اور اڈانی کے جیب گرم کر رہی ہے۔
موصوف نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کے روز کانگریس کارکنوں کی طرف سے جائیداد ٹیکس اور پٹرول و ڈیزل کی مہنگائی کے خلاف درج احتجاج کے حاشئے پر نامہ نگاروں کے ساتھ کیا۔
بتادیں کہ کانگریس نے جمعرات کے روز یہاں ستوری میں جائیداد ٹیکس اور پٹرول و ڈیزل کی مہنگائی کے خلاف ایک بار پھر زور دار احتجاج درج کیا۔
اس موقع پر مسٹر میر نے نامہ نگاروں کو بتایا: ’ملک اور جموں و کشمیر میں ٹیکس پر ٹیکس لگائے جا رہے ہیں جائیداد، سڑک، پٹرول، ڈیزل وغیرہ غرض کہ ہر چیز پر ٹیکس لگایا جا رہا ہے اور حکومت لوگوں پر ٹیکس لگا کر انہیں خوف زدہ کرنا چاہتی ہے یہ ٹیکس ٹررزم ہے‘۔
انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم نہیں کر رہی ہے بلکہ اس کے بجائے غریبوں کے جیب کاٹ کر امبانی اور اڈانی کے جیب گرم کرتی ہے۔
موصوف صدر نے کہا کہ ملک میں بڑھ رہی مہنگائی پر بی جے پی اس لئے خاموش ہے کیونکہ انہیں امبانی اور اڈانی کو پیسے واپس کرنے ہیں اور ان کے لئے ہی ٹیکس لگائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عام لوگوں جن کی آمدنی سو روپیہ یومیہ ہے کو پچاس روپیہ ٹیکس ادا کرنے پڑتے ہیں جو سراسر نا انصافی ہے۔
یو این آئی ا

Leave a Reply

Your email address will not be published.