انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے سری نگر میں مسلسل دوسرے دن بھی چھاپے مارے

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے سری نگر میں مسلسل دوسرے دن بھی چھاپے مارے

سری نگر،25 فروری : انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے گرمائی دارلحکومت سری نگر میں جمعرات کو مسلسل دوسرے دن بھی چھاپے مارے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ای ڈی نے پولیس اور سی آر پی ایف کی ایک ٹیم کی مدد سے جمعرات کو ہائی سیکورٹی زون شیو پورہ بٹوارہ میں نیشنل کانفرنس کے ایک لیڈر کے بیٹے شیمی سنگھ اوبرائے کی رہائش گاہ پر چھاپے ڈالے۔
انہوں نے بتایا کہ موصوف کی رہائش گاہ پر ای ڈی کی طرف سے چھاپے ڈالنے کی وجوہات ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔
بتادیں کہ ای ڈی نے بدھ کے روز سری نگر میں ہی کئی تجارتی مراکز بشمول ٹاٹا موٹرس کے شو روم پر بھی چھاپے ڈالے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.