ٹیلی کوم آلات بنانے کےلئے 12195 کروڑ روپے کے ترغیبی منصوبے کا اعلان

ٹیلی کوم آلات بنانے کےلئے 12195 کروڑ روپے کے ترغیبی منصوبے کا اعلان

نئی دہلی،حکومت نے ٹیلی کوم شعبہ کی توسیع اور متعلقہ آلات کی مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کےلئے 12 ہزار 195 کروڑ روپے کے پروڈکشن پر مبنی ترغیبی منصوبے کا اعلان کیا ہے وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں بدھ کو یہاں ہوئی مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں اس ضمن کی تجویز کو منظور کیا گیا۔ میٹنگ کے بعد ٹیلی کوم اور الیکٹرونکس اور ٹیکنولوجی کے وزیر روی شنکر پرساد نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ منصوبہ ایک اپریل 2021 سے موثر ہوگا اور اگلے پانچ سال کےلئے ہوگا۔ اس سے ملک میں ٹیلی کوم،نیٹ ورکنگ اور موبائل اور دیگر آلات کی مینوفیکچرنگ کو رفتار ملے گی اور ملک میں اس شعبہ میں عالمی سطح کی پروڈکشن ہو سکے گی۔
انہوں نے کہا کہ منصوبے کا فائدہ لینے کےلئے بنیادی سال 20-2019 ہوگا۔ چھوٹی صنعتوں کو عام صنعتوں کے مقابلے میں ایک فیصد یزادہ فروغ دیا جائےگا۔ چھوٹی صنعتوں کو کم سے کم دس کروڑ روپے اور عام صنعتوں کو کم از کم 100 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرنی ہوگی۔
مسٹر پرساد نے کہا کہ اس منصوبے سے ملک میں موبائل فوسٹ سیٹ اور دیگر آلات کی مینوفیکچرنگ کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ آتم نربھر بھات مہم کے تحت 31 جولائی 2020 کو اعلان شدہ رعایتوں کے بہتر نتیجے سامنے آئے ہیں اور دنیا میں موبائل فون سیٹ پروڈکشن میں ملک دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے تقریباً 50 ہزار کروڑ روپے ٹیلی کوم آلات اور نیٹ ورکنگ آلات کی درآمدات روکنے میں مدد ملے گی۔ اس سے میک ان انڈیا مہم کو بھی فروغ ملے گا۔ اس منصوبے سے ٹیلی کوم آلات کا پروڈکشن 2.4 لاکھ کروڑ روپے تک ہونے کی امید ہے۔اس میں دو لاکھ کروڑ روپے کی برآمدات بھی ہوگی۔ اس منصوبے سے ملک میں تین ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری آنے کی امید ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.