ایک دن کے بعد ملک میں کورونا کیسزمیں ایک بار پھر اضافہ

ایک دن کے بعد ملک میں کورونا کیسزمیں ایک بار پھر اضافہ

نئی دہلی،ملک میں کورونا وائرس کی رفتار شرح اوسطاً کم ہورہی ہے ، حالانکہ نئے کیسز کی تعداد ایک دن کے بعد ایک بار پھر 10 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے ، جبکہ اس جان لیوا وبا سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ سے ایکٹیو کیسز کم ہوتے جارہے ہیں۔
دریں اثنا ملک میں اب تک 89 لاکھ 99 ہزار 230 افراد کواینٹی کورونا ویکسین دی جاچکی ہے۔
بدھ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز 11،610 درج کی گئی جبکہ ایک روز قبل یہ تعداد 9121 تھی۔ ملک میں اب کورونا متاثرین کی تعداد ایک کروڑ نو لاکھ 37 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 11،833 مریض شفایاب ہوئےجس سے صحت مند مریضوں کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ چھ لاکھ 44 ہزار858 ہوگئی ہے۔ ایکٹیو کیسز 323 سے گھٹ کر مجموعی تعداد اب 1،36،549 رہ گئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران مزید 100 مریضوں کی موت سے ملک میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 55 ہزار 913 ہوگئی۔
ملک میں شفایابی کی شرح 97.33 فیصد ،ایکٹیو کیسز کی شرح 1.25 اور اموات کی شرح 1.43 فیصد ہے

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.