اتوار, مئی ۱۱, ۲۰۲۵
25.2 C
Srinagar

مودی نے جلگاؤں حادثے میں 15 مزدوروں کی موت پر افسوس ظاہر کیا

نئی دہلی/ وزیر اعظم نریندر مودی نےمہاراشٹرا کے ضلع جلگاؤں میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 15 مزدوروں کی موت پر افسوس کا اظہار کیا۔وزیر اعظم کے دفتر نے ٹویٹ کیا ’’ مہاراشٹر کے جلگاؤں میں ایک دلخراش ٹرک حادثہ پیش آیا ۔ سوگوار کنبوں سے میری تعزیت ۔ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے ایشور سے دعا ‘‘ ۔

واضح رہے کہ اتوار کی شب مہاراشٹر کے ضلع جلگاؤں میں کنگاؤں کے نزدیک ٹرک کے پلٹنے سے اس میں سوار کم از کم 15 مزدوروں کی موت ہو گئی ۔ مرنے والوں میں سات مرد ، چھ خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔ سبھی مرنے والے ضلع جلگاؤں کے ابھودا ، کرہالا اور راویر کے رہنے والے ہیں۔ حادثے میں پانچ مزدور شدید زخمی ہو ئے ہیں، جو دیہی اسپتال میں زیر ِ علاج ہیں ۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img