سنسیکس صبح 9.23 بجے گزشتہ سیشن سے 478.27 پوائنٹ یعنی 0.93 فیصد کی تیزی کے ساتھ 52022.57 پر کاروبار کر رہا تھا جب کہ نفٹی گزشتہ سیشن سے 128.30 پوائنٹ یعنی 0.85 فیصد کی تیزی کے ساتھ 15291.60 پر بنا ہوا تھا۔
نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کے 50 شیئروں پر مبنی انڈیکس نفٹی گزشتہ سیشن سے 107 پوائنٹ کی سبقت کے ساتھ 15270.30 پر کھلا اور 15297.10 تک چڑھا جب کہ شروعاتی کاروبار کے دوران نفٹی کی نچلی سطح 15243.40 رہی۔ ماہرین بتاتے ہیں کہ بیرون ملکی بازاروں سے مضبوط اشارے ملنے سے گھریلو شیئر بازار میں تیزی کا رجحان بنا ہوا ہے۔